مقبوضہ بیت المقدس ۔04 اکتوبر(اے پی پی)اسرائیلی پولیس بدعنوانیوں کے الزام میںاسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو سے ایک بار پھر تفتیش کرے گی۔ فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کو رواں ہفتے کے اختتام پر ایک بار پھر بدعنوانی کے دو الگ الگ معاملات میں تفتیش کا سامنا کرنا پڑے گا اور پولیس ان کے خلاف چارج شیٹ تیار کر کے عدالت میں پیش کرے گی۔بدعنوانی …
اسرائیلی وزیر اعظم کو بدعنوانیوں کے الزام میں دوبارہ تفتیش کا سامنا
مقبوضہ بیت المقدس ۔04 اکتوبر(اے پی پی)اسرائیلی پولیس بدعنوانیوں کے الزام میںاسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو سے ایک بار پھر تفتیش کرے گی۔ فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کو رواں ہفتے کے اختتام پر ایک بار پھر بدعنوانی کے دو الگ الگ معاملات میں تفتیش کا سامنا کرنا پڑے گا اور پولیس ان کے خلاف چارج شیٹ تیار کر کے عدالت میں پیش کرے گی۔بدعنوانی کے دو دیگر مقدمات میں نتن یاہو سے17اگست کو 4 گھنٹے تک باز پرس کی گئی تھی۔نتن یاہو کوگزشتہ چند ماہ کے دوران کئی بار مالی بدعنوانیوں کے الزام میں عدالتی کارروائی اور پولیس تفتیش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم کو فوجی سودوں میں بھاری خرد برد کرنے اور ایک اخبار کو فروغ دینےکے لیے رشوت لینے کے الزامات میں مقدمات کا سامنا ہے۔









