اسرائیل بارے موقف پر قائم ہیں، بین الاقوامی کھیلوں کی میزبانی جاری رہے گی، انڈونیشیا

جکارتہ ۔24اکتوبر (اے پی پی):انڈونیشیا نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی کھیلوں کا انعقاد کرتا رہے گا۔العربیہ اردو کے مطابق انڈونیشیا کا یہ اصرار اس وقت سامنے آیا ہے جب انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی آئی او سی نے دنیا بھر کی کھیلوں کی فیڈریشن سے کہا ہے کہ وہ اپنے کھیلوں کے مقابلے انڈونیشیا میں نہ رکھیں، کیونکہ انڈونیشیا نے جمناسٹک کے حالیہ مقابلوں میں اسرائیلی ٹیموں کے آنے پر …

جکارتہ ۔24اکتوبر (اے پی پی):انڈونیشیا نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی کھیلوں کا انعقاد کرتا رہے گا۔العربیہ اردو کے مطابق انڈونیشیا کا یہ اصرار اس وقت سامنے آیا ہے جب انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی آئی او سی نے دنیا بھر کی کھیلوں کی فیڈریشن سے کہا ہے کہ وہ اپنے کھیلوں کے مقابلے انڈونیشیا میں نہ رکھیں، کیونکہ انڈونیشیا نے جمناسٹک کے حالیہ مقابلوں میں اسرائیلی ٹیموں کے آنے پر پابندی لگائی ہے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی آئی او سی نے یہ ہدایت کھیلوں سے متعلق بین الاقوامی فیڈریشنز کو جاری کی، جس کے ردعمل میں انڈونیشیا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاں کھیلوں کی میزبانی اور کھیلوں سے متعلق مقابلوں کا سلسلہ اسی شد و مد سے جاری رکھے گا جس طرح پہلے تھا۔آئی او سی نے انڈونیشیا سے مطالبہ کیا تھا کہ جب تک انڈونیشیا یہ ضمانت فراہم نہیں کرتا کہ اس کے ہاں ہر ایک کو کھیلنے کی اجازت ہوگی اسے بھی آئی او سی کے اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آئی او سی کے بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس نےآئندہ سال اولمپک سے متعلق کسی کھیل کی میزبانی کے حوالہ سے انڈونیشیا کے ساتھ بات چیت معطل کر دی ہے ۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے یوتھ اور کھیلوں سے متعلق وزیر نے جکارتہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کھلاڑیوں پر پابندی جاری رہے گی۔

نیز انڈونیشیا جنوبی ایشیائی ممالک میں ایشیائی و عالمی سطح کے مقابلوں میں شرکت کرتا رہے گا اور ہمارے کھلاڑی دنیا میں اپنے ملک کے سفیر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔انڈونیشیا کی قومی اولمپک کمیٹی نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی طرف سے ان پابندیوں پر ابھی اپنا ردعمل نہیں دیا ہے، البتہ یہ کہا ہے کہ ابھی اس موضوع پر بات چیت جاری ہے۔