وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمنٰ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر نئی ٹیکنالوجی کے حصول، برآمدات میں تنوع اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں
معدنی ذخائر نئی ٹیکنالوجی، برآمدات میں تنوع اور روزگار کے وسیع مواقع فراہم کر سکتے ہیں، سیف الرحمٰن

مزید خبریں
لاہور۔9اگست (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمنٰ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر نئی ٹیکنالوجی کے حصول، برآمدات میں تنوع اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں، تاہم اس کے لیے معدنی وسائل کو طویل المدتی قومی اثاثوں کے طور پر دیکھنا ہوگا۔ اتوار کو تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معدنی ذخائر سے وابستہ منصوبوں میں مقامی آبادی کو روزگار، ہنرمندی، بنیادی ڈھانچے، سماجی سرمایہ کاری اور معاشی فوائد کے ذریعے اہم شراکت دار بنایا جائے۔







