برلن ۔30اکتوبر (اے پی پی):جرمن وزیرِ خارجہ ڈاکٹریوہن واڈے فل نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں نئی تباہی سے بچنے کے لیے فوجی کارروائی میں ضبطِ نفس کا مظاہرہ کرے۔ العربیہ کے مطابق یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب اسرائیل نے اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کیے اور پھر اعلان کیا کہ وہ جنگ بندی پر عمل دوبارہ …
اسرائیل غزہ میں تحمل کا مظاہرہ کرے ، جرمنی

مزید خبریں
برلن ۔30اکتوبر (اے پی پی):جرمن وزیرِ خارجہ ڈاکٹریوہن واڈے فل نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں نئی تباہی سے بچنے کے لیے فوجی کارروائی میں ضبطِ نفس کا مظاہرہ کرے۔
العربیہ کے مطابق یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب اسرائیل نے اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کیے اور پھر اعلان کیا کہ وہ جنگ بندی پر عمل دوبارہ شروع کر رہا ہے۔جرمن رہنما نے کہاکہ غزہ میں لڑائی کے دوبارہ شروع ہونے کی اطلاعات نے مجھے شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔








