واشنگٹن ۔30اکتوبر (اے پی پی):امریکہ نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں حماس کے جنگجوئوں اور شہریوں میں فرق کرتے ہوئے غزہ کے معصوم شہریوں کا لازمی تحفظ دے۔ وائٹ ہائوس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کہ اسرائیل غزہ میں …
اسرائیل غزہ میں حماس کے جنگجوئوں اور شہریوں میں فرق کرتے ہوئے غزہ کے معصوم شہریوں کی حفاظت کرے ،جو بائیڈن

مزید خبریں
واشنگٹن ۔30اکتوبر (اے پی پی):امریکہ نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں حماس کے جنگجوئوں اور شہریوں میں فرق کرتے ہوئے غزہ کے معصوم شہریوں کا لازمی تحفظ دے۔
وائٹ ہائوس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کہ اسرائیل غزہ میں حماس کے جنگجوئو ں اور شہریوں میں فرق کرتے ہوئے غزہ کے معصوم شہریوں کی لازماً حفاظت کرے ۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکی اتحادی کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، لیکن اسے بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق ایسا کرنا چاہیے جو شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دیتا ہے۔یاد رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی رہنماؤں نے جنگ زدہ فلسطینی سرزمین تک پہنچنے کے لیے انسانی امداد کی اشد ضرورت کی اپیل کی ہے۔








