اسرائیل میں عرب اقلیت کے خلاف بڑھتے جرائم، عرب رکن پارلیمنٹ کا سول نافرمانی کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس۔28اگست (اے پی پی):اسرائیل کی پارلیمنٹ کنیسٹ میں عرب اقلیت کے منتخب رکن ایمن عودہ نے عرب شہریوں کے خلاف جاری جرائم پر بطور احتجاج سول نافرمانی اور جامع ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن سے وابستہ عربی ریڈیو سٹیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک تاریخی بحران سے دوچار ہیں جس کے جوابات کی ضرورت …

مقبوضہ بیت المقدس۔28اگست (اے پی پی):اسرائیل کی پارلیمنٹ کنیسٹ میں عرب اقلیت کے منتخب رکن ایمن عودہ نے عرب شہریوں کے خلاف جاری جرائم پر بطور احتجاج سول نافرمانی اور جامع ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن سے وابستہ عربی ریڈیو سٹیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک تاریخی بحران سے دوچار ہیں جس کے جوابات کی ضرورت ہے۔

ہمارے پاس عرب شہریوں کے خلاف بڑھتے جرائم کے خلاف کئی آپشنز ہیں،ان میں سے ایک آپشن سول نافرمانی کا ہے جس پر ہم غور کررہےہیں، دوسرا آپشن تین روزہ یا زیادہ دنوں کی جامع ہڑتال ہے، اس کے علاوہ عرب شہروں کےتمام خارجی راستوں کو بند کرنے اور ریاست کے نظام معیشت کو معطل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے، ہم اس آپشن پر بھی غور کررہے ہیں جبکہ کنیسیٹ سے عرب ارکان کے اجتماعی استعفیٰ کے امکان کی واپسی کے ساتھ ساتھ عرب مقامی حکام کے سربراہان کے اجتماعی استعفیٰ کو بھی ایک ایسے آپشن کے طور پر اختیار کیا جا سکتا ہے۔

ایمن عودہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عرب کمیونٹی کے خلاف جرائم کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ ہفتے اور اتوار کی رات کو اسرائیل کے شہر سخنین سے تعلق رکھنے والے علی خیر اللہ ابو صالح کو نامعلوم افراد نے اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا جب وہ اپنی کار میں عربہ اور سخنین کے درمیان سفر کررہے تھے، قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔ ابو صالح کے قتل کے بعد رواں سال کے آغاز سے عرب کمیونٹی میں قتل ہونے والے افراد کی 160 ہو گئی ہے۔