اقوام متحدہ۔29اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ شہر پر قبضے کے لیے فوجی کارروائیاں نیا اور خطرناک مرحلہ ہے جس کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے،یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے ۔یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ غزہ شہر پر قبضے کی اسرائیلی کارروائیوں نے علاقے …
اسرائیل کی غزہ پر قبضے کی کارروائیوں کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے ،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔29اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ شہر پر قبضے کے لیے فوجی کارروائیاں نیا اور خطرناک مرحلہ ہے جس کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے،یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے ۔یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ غزہ شہر پر قبضے کی اسرائیلی کارروائیوں نے علاقے میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے،اس سے خطے میں انسانی تباہی میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد پہلے ہی اموات،زخموں،بیماریوں ،علاقے سے بے دخلی اور دیگر مشکلات کے باعث صدمے کا شکار ہیں جو ایک بار پھر مصائب میں گھر جائیں گے،یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ نئے اسرائیلی حملے ہولناکیوں کی نہ ختم ہونے والی فہرست کا حصہ ہیں،ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ ملبے ، لاشوں اور ایسی مثالوں کا ڈھیر ہے جو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیاں ہو سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فریقین یرغمالیوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک بند اور انہیں رہا کریں،شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔
انتونیو گوتریش نے کہا کہ غزہ میں موت اور تباہی سطح حالیہ دنوں میں متوازی نہیں، حقیقت یہ ہے کہ خوراک،پانی اور صحت کے نظام کو منظم طریقے سے ختم کیا گیا،ہر طرف تباہی ہے اور لوگ بھوک سے مررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قابض ہونے کے باعث اسرائیل کی ذمہ داریاں واضح ہیں، اسے خوراک،پانی ،ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، یہ غزہ تک زیادہ سے زیادہ انسانی رسائی کے ساتھ ساتھ شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کی حفاظت پر اتفاق اور سہولت فراہم کرنے کے علاوہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے عارضی اقدامات کیے ہیں جن پر مکمل اور فوری طور پر عمل درآمد ہونا چاہیے،ان میں یہ ذمہ داری شامل ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو بلا تاخیر اور اقوام متحدہ کے ساتھ مکمل تعاون کے ساتھ انسانی اور طبی امداد یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قائم کی گئی ہیں،اسرائیل کو ایسے اقدامات کو روکنے اور اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنی چاہیے۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس تنازعےکا کوئی فوجی حل نہیں ، ایک بار پھر فوری اور مستقل جنگ بندی، غزہ میں بلا روک ٹوک انسانی رسائی اور تمام مغویوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کی اپیل کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ شہری آبادی کی بھوک کو کبھی بھی جنگ کے طریقہ کار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔








