اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں غزہ میں تباہ کن صورتحال، بچے نمکین پانی پینے پر مجبور ہیں ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔30اکتوبر (اے پی پی):اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں غزہ میں بچے ایک تباہ کن صورتحال میں رہ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں تباہ کن صورتحال ہے اور ایسے میں بچوں کو فراہم کرنے کے لیے نمکین پانی ہی دستیاب ہے۔ یونیسیف نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر پانی کی کمی غیر معمولی حد تک پہنچ گئی ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ غمہ کا رہائشی …

اقوام متحدہ ۔30اکتوبر (اے پی پی):اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں غزہ میں بچے ایک تباہ کن صورتحال میں رہ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں تباہ کن صورتحال ہے اور ایسے میں بچوں کو فراہم کرنے کے لیے نمکین پانی ہی دستیاب ہے۔

یونیسیف نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر پانی کی کمی غیر معمولی حد تک پہنچ گئی ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ غمہ کا رہائشی ان کا ایک سٹاف ممبر بھی اپنے بچوں کو زندہ رکھنے کے لیے جدوجہد کرنے والوں میں شامل ہے جس نے بتایا ہے کہ وہ خود اور اس کے بچے نمکین پانی پینے پر مجبور ہیں۔

یونیسیف کے ترجمان ٹوبی فریکر نے کہا کہ امداد غمہ کی پٹی میں داخل تو ہو رہی ہے، لیکن یہ سب سے نچلی سطح پر ہے، اور جب ہم زمینی صورتحال کو دیکھتے ہیں، تو ہمیں بخوبی معلوم ہوتا ہے کہ ہمیں اس سے کہیں زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ ہر روز بچے مر رہے ہیں۔ ہمیں اس قتل کو روکنا چاہیے اور بچوں کے زندگی کے حق کا تحفظ کرنا چاہیے۔