اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں کو خطرہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ایران

تہران ۔8اکتوبر (اے پی پی):ایران نے اسرائیلی وزیر اعظم کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں ایرانی عسکری صلاحیتوں کے حوالے سے "خیالی خطرے" کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ العربیہ کے مطابق ایکس پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیتن یاہو کے اس بیان کی مذمت کی جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس 8 ہزار کلومیٹر تک …

تہران ۔8اکتوبر (اے پی پی):ایران نے اسرائیلی وزیر اعظم کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں ایرانی عسکری صلاحیتوں کے حوالے سے "خیالی خطرے” کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ العربیہ کے مطابق ایکس پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیتن یاہو کے اس بیان کی مذمت کی جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس 8 ہزار کلومیٹر تک رینج والے بیلسٹک میزائل ہیں جو امریکا تک مار کرسکتے ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل ہماری دفاعی طاقت کو ایک خیالی خطرہ دکھانے کی کوشش کر رہا ہے،ہمارے پاس بڑی تعداد میں دیسی ساختہ بیلسٹک میزائل موجود ہیں جن میں "شہاب3” بھی شامل ہے جو 2000 کلومیٹر تک کی رینج کا حامل اور اسرائیل تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے پیر کے روز کہا تھا کہ ایران ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو امریکی شہروں تک پہنچ سکتے ہیں۔ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ایران اس وقت 8ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہے۔

مزید خبریں