سمبڑیال۔ 16 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ كمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل كی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا ،منڈی میں بولی کا جائزہ لیا اور قیمتیں چیک کیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ قیمتوں سے تجاوز نہ کیا جائے ،
زیادہ قیمت وصول کرنے اور ناپ تول میں کمی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ہمراہ فیلڈ انویسٹی گیٹر لیاقت علی،ایگری کلچر آفیسرذیشان گورائیہ اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔