تائیوان میں 6.1 شدت کا زلزلہ

تائپے۔16اگست (اے پی پی):تائیوان کے مشرقی ساحل پر 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ اے ایف پی کے مطابق ریاستہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا مرکز ہوالین کے قریب 15 کلومیٹر (تقریباً نو میل) کی گہرائی میں تھا۔علاقائی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ بڑے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ملی ۔ تائیوان کی سنٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن، جس نے ابتدائی طور …

تائپے۔16اگست (اے پی پی):تائیوان کے مشرقی ساحل پر 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ اے ایف پی کے مطابق ریاستہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا مرکز ہوالین کے قریب 15 کلومیٹر (تقریباً نو میل) کی گہرائی میں تھا۔علاقائی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ بڑے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ملی ۔

تائیوان کی سنٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن، جس نے ابتدائی طور پر 6.3 شدت کے زلزلے کی اطلاع دی تھی، نے موبائل فون الرٹ میں لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں ۔ ریسکیو ٹیم نے زلزلے کے دوران لفٹوں میں پھنسے 2 افراد کو نکال لیا ہے ۔