اسسٹنٹ کمشنر رورل کی پی ایس لوہی بھیر اور گردونواح میں کارروائی، 7 بھکاری گرفتار

140
arrested
arrested

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس کا مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر رورل نے پی ایس لوہی بھیر اور گردونواح میں کارروائی کے دوران 7 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا جن میں سے پیشہ ور بھکاریوں کو تھانے منتقل کر دیا جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سینٹر بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی آپریشن جاری ہے ۔