اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان سے مقابلے اور مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،علمائے کرام

راولپنڈی۔16مارچ (اے پی پی):علما ئے کرام نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان سے مقابلے اور مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لیے شعور اجاگر کرنے، مکالمے اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلاموفوبیا کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مذہبی سکالر مولانا سید محمد صالح شاہ نے کہا کہ یہ دن عالمی برادری کو اسلام …

راولپنڈی۔16مارچ (اے پی پی):علما ئے کرام نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان سے مقابلے اور مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لیے شعور اجاگر کرنے، مکالمے اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلاموفوبیا کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مذہبی سکالر مولانا سید محمد صالح شاہ نے کہا کہ یہ دن عالمی برادری کو اسلام کے بارے میں پائے جانے والے تعصبات اور غلط فہمیوں کے خاتمے کی اہمیت کی یاد دہانی کراتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام امن، محبت اور انسانیت کے احترام کا درس دینے والا مذہب ہے اور اس کے حقیقی پیغام کو تعلیم اور مکالمے کے ذریعے دنیا تک پہنچانا ضروری ہے۔ معروف عالم دین علامہ کبیر ہارونی نے کہا کہ اسلاموفوبیا ایک سنگین عالمی مسئلہ بن چکا ہے جو مختلف معاشروں میں مسلم کمیونٹیز کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ میڈیا، تعلیمی ادارے اور سول سوسائٹی اسلام کے بارے میں پھیلائی جانے والی غلط معلومات کے خاتمے اور برداشت کے فروغ میں ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔

صاحبزادہ حسن رضا قادری نے کہا کہ اسلام تمام مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ بقائے باہمی اور احترام کا درس دیتا ہے،علما اور کمیونٹی مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ اور مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ کو مضبوط بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حضور نبی اکرم حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پائیدار امن اور باہمی احترام کی راہ ہموار کرتی ہیں،دنیا کو یہ پیغام دینا ہو گا کہ ختم نبوت حضرت محمد ﷺ پر ہے، قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے اور اسلام عالمگیر دین ہے۔

مزید خبریں