اسلامک سالیڈیرٹی گیمز: اتھلیٹکس کے 13 فائنلز، اونٹوں کی دوڑ کے فیصلہ کن راؤنڈ، فینسنگ کے فوائل و سبری ٹائٹل اور ریسلنگ کے پانچ گولڈ میچز جمعرات کو ہونگے

خرم شہزاد ریاض۔19نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری اسلامک سالیڈیرٹی گیمز(کل )جمعرات کو اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں جہاں ایک ہی دن میں اتھلیٹکس کے 13 فائنلز ، اونٹوں کی دوڑ کے تین بڑے فائنلز، فینسنگ کے فوائل اور سبری کے ٹائٹل میچز اور فری سٹائل ریسلنگ کے پانچ اہم مقابلے منعقد ہوں گے۔ پرنس فیصل بن فہد سپورٹس سٹی، بولیوارڈ ریاض …

خرم شہزاد

ریاض۔19نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری اسلامک سالیڈیرٹی گیمز(کل )جمعرات کو اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں جہاں ایک ہی دن میں اتھلیٹکس کے 13 فائنلز ، اونٹوں کی دوڑ کے تین بڑے فائنلز، فینسنگ کے فوائل اور سبری کے ٹائٹل میچز اور فری سٹائل ریسلنگ کے پانچ اہم مقابلے منعقد ہوں گے۔ پرنس فیصل بن فہد سپورٹس سٹی، بولیوارڈ ریاض سٹی اور الجنادریہ ٹریک میں ہونے والے یہ مقابلے گیمز کے اختتام سے قبل سب سے مصروف اور سنسنی خیز دن ثابت ہوں گے۔

اتھلیٹکس میں جمعرات کا دن انتہائی اہم ہوگا جہاں صبح کے سیشن میں ویمن پیرا جیولن تھرو، مینز 5000 میٹر ریس واک، لانگ جمپ، جیولن تھرو اور 200 میٹر کے ہِیٹس اور کوالیفائرز شامل ہیں جبکہ شام کو فائنلز کا طویل سلسلہ جاری رہے گا جن میں مینز لانگ جمپ، ویمن جیولن تھرو، مرد و خواتین کے 4×100 میٹر ریلے، مینز پیرا ڈسکس F57، مینز 5000 میٹر، مینز پیرا 100m T53/54، مینز ڈسکس تھرو، مینز 110 میٹر ہرڈلز، ویمن 200 میٹر، مینز 800 میٹر، ویمن شاٹ پُٹ، ویمن 1500 میٹر، ویمن 5000 میٹر، ویمن پنٹاتھلون 800 میٹر اور مکسڈ 400x4m ریلے شامل ہیں۔

انہی مقابلوں کے ساتھ اتھلیٹکس ایونٹس کا مکمل اختتام ہو جائے گا۔اونٹوں کی دوڑ کے مقابلے بھی جمعرات کو اپنی آخری منزل پر پہنچ جائیں گے۔ الجنادریہ ٹریک پر صبح 8 بجے مینز اور ویمن 8000 میٹر فائنلز کا انعقاد ہوگا جبکہ شام میں 2000 میٹر کے فائنلز ہوں گے جن میں مردوں کا مقابلہ ساڑھے 3 بجے اور خواتین کا فائنل 3 بجکر 45 منٹ پر ہوگا۔ تمام ریسوں کی میڈل تقریب ان فائنلز کے بعد منعقد کی جائے گی جو روایتی کھیل کے اختتام کو یادگار بنائے گی۔ فینسنگ کے مقابلے بھی جمعرات کو مکمل ہوں گے۔

صبح 9 بجے خواتین کے انفرادی فوائل کے پریلیمینریز ہوں گے جبکہ شام ساڑھے 6 بجے ویمن فوائل اور مینز سبری کے فائنلز منعقد کئے جائیں گے۔ ان مقابلوں کے ساتھ فینسنگ ایونٹس کے آخری دو طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوگا۔فری سٹائل ریسلنگ بھی جمعرات کو اپنے پانچ اہم فائنلز کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ بولیوارڈ ریاض سٹی میں خواتین کے 62kg، 68kg اور 76kg کے فائنلز بالترتیب ساڑھے 5 بجے ، 6 بجے اور 6 بجکر 15 منٹ پر ہوں گے جبکہ مردوں کے 57kg اور 65kg کے ٹائٹل میچز ساڑھے 6 بجے اور 7 بجے ہوں گے۔

ان فائنلز کے ساتھ ریسلنگ کے آخری طلائی تمغے بھی اپنے حقدار کھلاڑیوں کو مل جائیں گے۔جمعرات کا دن مجموعی طور پر اسلامک سالیڈیرٹی گیمز کا سب سے اہم دن تصور کیا جا رہا ہے جہاں متعدد کھیلوں میں آخری مقابلے ہوں گے اور تمغوں کی دوڑ اپنے اختتام تک پہنچے گی۔ ملکوں کے درمیان میڈلز کی پوزیشنیں بھی بڑے پیمانے پر انہی مقابلوں کے نتائج سے طے ہوں گی۔

مزید خبریں