"وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس لائن سوات میں یادگارِ شہدا کا دورہ کیا، شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا، یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔”
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی یادگارِ شہدا پولیس لائن سوات آمد، پھولوں کی چادر چڑھائی

مزید خبریں
سوات۔ 04 اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس لائن سوات میں یادگارِ شہدا کا دورہ کیا اور وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سوات سمیت پولیس کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی پی او نے وفاقی وزیر کو ضلع سوات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شہدا پولیس کی قربانیوںپر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پولیس فورس کی خدمات اور قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدا کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اور پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ(ن) سوات ڈویژن کے صدر واجد علی خان، سابق صوبائی وزیر و سابق ضلعی ناظم و سیکرٹری جنرل محمد علی شاہ خان ، ضلعی صدر قوی خان، سٹی مینگورہ صدر حاجی عمران خان،سیکرٹری جنرل نور خان، وزیرِاعظم یوتھ کوآرڈینیٹر سید صادق عزیز باچا، سابق رکن صوبائی اسمبلی فضل اللہ خان اور دیگر پارٹی عہدیداران اور زمہ داران بھی موجود تھے۔








