"وزیر مملکت برائے داخلہ اور پونچھ ڈویژن کے انتخابی کوآرڈینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی و حلقہ کوآرڈینیٹرز اور مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں نے شرکت کی۔”
وزیر مملکت برائے داخلہ کی زیرِ صدارت اجلاس،آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ اور پونچھ ڈویژن کے انتخابی کوآرڈینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کی تیاریوں بارے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ضلعی کوآرڈینیٹرز، حلقہ کوآرڈینیٹرز اور پونچھ ڈویژن سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں پونچھ ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم، تنظیمی امور اور پولنگ ڈے کی حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے دو مراحل میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر کشمیری عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے کھوکھلے نعروں کے بجائے کام اور کارکردگی کو ووٹ دیا ہے اور آج پاکستان کا ہر علاقہ پنجاب جیسی ترقی چاہتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ دل بڑا کریں، لیڈر شکست پر روتے اچھے نہیں لگتے








