"یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے پولیس شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد پولیس کے 115 افسران اور جوانوں نے وطن کے امن و سلامتی کے لیے جامِ شہادت نوش کیا۔”
یوم شہدائے پولیس، سی پی او فیصل آباد کا خراج عقیدت، 115 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 04 اگست (اے پی پی):یوم شہدائے پولیس، سی پی او فیصل آباد کا خراج عقیدت، 115 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ یوم شہدائے پولیس کے موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سی پی او نے اپنے بیان میں کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے فیصل آباد پولیس کے شہدا کو سلام کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنے بیٹوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں۔یوم شہداء اس عزم کے عہد کا دن ہے کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ شہدا پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شہدا پولیس نے اپنے آج کو قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا۔ فیصل آباد پولیس کے 115شہداء نے امن دشمن عناصر کا بہادری سے مقابلہ کرتے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء پولیس کی فیملیز اور بچوں کو تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف شعبہ جات سے منسلک اداروں سے 32 ایم او یو سائن کیے گئے۔شہداء کی فیملیز اور بچوں کو آمدو رفت اور دیگر درپیش مسائل کے حل کو ہر ممکن یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔








