نسٹ اور جناح سکول آف پبلک پالیسی اینڈ لیڈرشپ کے زیر اہتمام ’’پاکستان میں کان کنی: حکمت عملی، طرز حکمرانی اور پائیدار آپریشنز‘‘ کے عنوان سے ایگزیکٹو کورس کامیابی سے مکمل

نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے اقبال ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ سینٹر (آئی ای ڈی سی) اور جناح سکول آف پبلک پالیسی اینڈ لیڈرشپ (جے ایس پی پی ایل) کے زیر اہتمام ’’پاکستان میں کان کنی: حکمت عملی، طرز حکمرانی اور پائیدار آپریشنز‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ ایگزیکٹو کورس کامیابی سے مکمل ہو گیا۔

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے اقبال ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ سینٹر (آئی ای ڈی سی) اور جناح سکول آف پبلک پالیسی اینڈ لیڈرشپ (جے ایس پی پی ایل) کے زیر اہتمام ’’پاکستان میں کان کنی: حکمت عملی، طرز حکمرانی اور پائیدار آپریشنز‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ ایگزیکٹو کورس کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ کورس کا مقصد شرکا کو پاکستان کے معدنیات کے شعبے سے متعلق ریگولیٹری نظام، موثر طرز حکمرانی اور پائیدار کان کنی کے جدید تقاضوں سے آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ سرمایہ کاروں اور ریگولیٹری اداروں کے تقاضوں کے مطابق بہتر فیصلے کر سکیں۔

تربیتی پروگرام کے دوران شرکا کو پاکستان کے کان کنی کے شعبے کے قانونی و پالیسی فریم ورک، شفاف انتظامی ڈھانچے، ذمہ دارانہ معدنی وسائل کے استعمال اور ایسے عملی ماڈلز سے روشناس کرایا گیا جو پیداوار میں اضافے کے ساتھ ماحولیاتی، سماجی اور احتسابی تقاضوں میں توازن برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوں۔ منتظمین کے مطابق اس ایگزیکٹو کورس میں سرکاری و نجی شعبے کے افسران، پالیسی سازوں، انجینئرز، سرمایہ کاروں اور کان کنی کے شعبے سے وابستہ دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ کورس کا مقصد پاکستان میں معدنی وسائل کی ترقی، بہتر طرز حکمرانی اور پائیدار کان کنی کے فروغ کے لیے پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ کرنا تھا۔

مزید خبریں