معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

"معرکۂ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہو گی، جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔”

لاہور۔4اگست (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

میڈیا گفتگو میں پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں 8 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹرائیس ایونٹ اور انٹر سکول کے مقابلے شامل ہیں ۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 7 اگست کو کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام یہ مقابلے 2003 سے ہر سال جشن آزادی کے موقع پر منعقد ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں