"گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیدو شریف ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔”
گورنرخیبر پختونخوا کا دورہ سوات، سیدو شریف ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

مزید خبریں
پشاور۔ 04 اگست (اے پی پی):گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات کادورہ کیاجہاں انہوں نے سیدو شریف ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔
ترجمان گورنر ہائوس پشاورکے مطابق گورنر نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔گورنر نے ہسپتال انتظامیہ کوزخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی







