اسلامک سالیڈیرٹی گیمز 2025: ایرانی ایتھلیٹ علی امیریان نے 800 میٹر ریس میں طلائی تمغہ جیت لیا

خرم شہزاد ریاض ۔21نومبر (اے پی پی):اسلامک سالیڈیرٹی گیمز 2025 میں ایران نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرلی، جہاں فاسٹ رنر علی امیریان نے مردوں کی 800 میٹر دوڑ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔علی امیریان نے یہ ریس 1 منٹ 46.18 سیکنڈ میں مکمل کر کے نہ صرف اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ ایران کے لیے ایک بڑا اعزاز …

خرم شہزاد

ریاض ۔21نومبر (اے پی پی):اسلامک سالیڈیرٹی گیمز 2025 میں ایران نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرلی، جہاں فاسٹ رنر علی امیریان نے مردوں کی 800 میٹر دوڑ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔علی امیریان نے یہ ریس 1 منٹ 46.18 سیکنڈ میں مکمل کر کے نہ صرف اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ ایران کے لیے ایک بڑا اعزاز بھی حاصل کیا۔

مراکش کے عبدالرحمان الاسل نے قریبی مقابلے کے بعد چاندی کا تمغہ جبکہ قطر کے ابوبکر عبداللہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ریاض میں جاری چھٹے اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں 57 ممالک کے تین ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے شرکت کی اور 25 سے زائد کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔ ایونٹ خطے کے کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں مسلم دنیا کے بہترین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔