اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) اسلامی ترقیاتی بنک نے کوروناوائرس کی عالمگیروباءکے مشکل دورمیں پاکستان کو تعاون اورمعاونت کی فراہمی کی یقینی دہانی کرائی ہے، بنک کی طرف سے انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) کو تیل اورایل این جی کی درآمد کیلئے فوری طورپر500 ملین ڈالراور وباءکے اثرات سے نمٹنے کیلئے 150 ملین ڈالر کی امداد کوحتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی …
اسلامی ترقیاتی بنک کے صدرڈاکٹربندرایم ایچ حجر کی وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارسے ویڈیوکال کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) اسلامی ترقیاتی بنک نے کوروناوائرس کی عالمگیروباءکے مشکل دورمیں پاکستان کو تعاون اورمعاونت کی فراہمی کی یقینی دہانی کرائی ہے، بنک کی طرف سے انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) کو تیل اورایل این جی کی درآمد کیلئے فوری طورپر500 ملین ڈالراور وباءکے اثرات سے نمٹنے کیلئے 150 ملین ڈالر کی امداد کوحتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بات بنک کے صدرڈاکٹربندرایم ایچ حجرنے وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارسے ویڈیوکال کے دوران کہی ۔ بنک کے صدرڈاکٹربندرایم ایچ حجر نے وفاقی وزیرکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اسلامی ترقیاتی بنک وباءکے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ بنک کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے رکن ممالک کیلئے ابتدائی طورپرمختصر،درمیانی اورطویل المعیاد بنیادوں پر 2.3 ارب ڈالر کے معاونتی پیکج کی منظوری دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل اسلاملک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) کو تیل اورایل این جی کی درآمد کیلئے فوری طورپر500 ملین ڈالراور وباءکے اثرات سے نمٹنے کیلئے 150 ملین ڈالر کی امداد کوحتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔وفاقی وزیرمخدوم خسروبختیارنے پاکستان کوخصوصی ترجیح دینے پراسلامی ترقیاتی بنک گروپ کے صدر کوسراہا ، انہوں نے رکن ممالک کیلئے معاونت کی اہمیت کواجاگرکیا اورکہاکہ رکن ممالک میں عوامی فلاح پرمبنی اہداف کے حصول میں بنک نے ہمیشہ مثبت کرداراداکیاہے۔ انہوں نے بنک کے صدرکوبتایا کہ فریقین کی تکنیکی ٹیمیں وباءسے نمٹنے کیلئے ابتدائی معاونت کا جائزہ لے رہی ہیں، وزارت اقتصادی امور بنک کو پاکستان کی حتمی ضروریات سے آگاہ کرے گی ۔ فریقین نے پاکستان اوراسلامی ترقیاتی بنک گروپ کے درمیان پہلے سے موجودتعلقات بالخصوص وباءسے متعلق ہنگامی سرگرمیوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔







