اسلامی تعاون تنظیم کا اپنے رکن ممالک پر” یوم یتیم“ منانے پر زور

ریاض ۔ 09 جون (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ہفتے کو یتیموں کا دن منائیں۔ عرب نیوز کے مطابق جدہ میں او آئی سی نے اپنے رکن ممالک سے کہا ہے کہ آفات اور بحران ذدہ علاقوں میں یتیم بچوں کو مدد کی ضرورت رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ،جنگوں اور بحرانوں کے باعث ہزاروں بچے یتیم …

ریاض ۔ 09 جون (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ہفتے کو یتیموں کا دن منائیں۔ عرب نیوز کے مطابق جدہ میں او آئی سی نے اپنے رکن ممالک سے کہا ہے کہ آفات اور بحران ذدہ علاقوں میں یتیم بچوں کو مدد کی ضرورت رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ،جنگوں اور بحرانوں کے باعث ہزاروں بچے یتیم ہو جاتے ہیں اورخصوصاًعراق ،شام ،یمن ،صومالیہ ،سوڈان اور افغانستان میں ایسی صورتحال کا سامنا ہے۔انہوں نے رکن ممالک اور دیگرانسانی فلاح و بہبود کی تنظیموں پر یتیموںکے مسائل اور ضروریات سے متعلق شعوراجاگر کرنے پر زور دیا ہے۔

Leave a Reply