جدہ ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بدھ کو افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔جمعہ کو اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین نے کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی خاندانوں ،افغان حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور حملے میں …
اسلامی تعاون تنظیم کی کابل میں ہونے والے خود کش حملے کی مذمت

مزید خبریں
جدہ ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بدھ کو افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔جمعہ کو اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین نے کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی خاندانوں ،افغان حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور حملے میں زکمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انھوںنے کہا کہ اوآئی سی تمام قسم کی دہشتگردی کی مکمل مذمت کرتی ہے اور دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں افغان عوام کے ساتھ ہے۔بدھ کو کابل میں ہونے والے خودکش حملے 3 فراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تھے۔








