جدہ۔6جنوری (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن ”آئی پی ایچ آر سی“ نے کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی اور انکی کی دو ساتھیوں کی بھارتی جیل میں مسلسل غیر قانونی نظربند ی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے آزادمستقل ہیومن رائٹس کمیشن نے جدہ میں جاری ایک بیان میں کہا کہ آسیہ اندرابی اور …
اسلامی تعاون تنظیم کے” انسانی حقوق کمیشن “کی طرف سے آسیہ اندرابی کی فوری رہائی کا مطالبہ

مزید خبریں
جدہ۔6جنوری (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن ”آئی پی ایچ آر سی“ نے کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی اور انکی کی دو ساتھیوں کی بھارتی جیل میں مسلسل غیر قانونی نظربند ی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے آزادمستقل ہیومن رائٹس کمیشن نے جدہ میں جاری ایک بیان میں کہا کہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کے خلاف غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق متنازعہ قانون ”یو اے پی اے “کے تحت لگائے جانے والے الزمات من گھڑٹ اور بے بنیاد ہیں۔بیان میں کہا گیاکہ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق آسیہ اندرابی اور انکی ساتھیوں کو بھی مقبوضہ جموںوکشمیر کے دیگر سیاسی قیدیوں کی طرح ایک آزاد نہ اور منصفانہ عدالتی کارروائی کے بغیر قید رکھا گیا ہے ،انھیں جسمانی اور نفسیاتی اذیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور طبی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔”آئی پی ایچ آر سی“ نے اپنے بیان میں کہا کہ آسیہ اندرابی کو خرابی صحت اور کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود بے بنیاد الزامات کے تحت قید رکھا گیا ہے اور یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق اور سیاسی کارکنوں ، سول سوسائٹی کے ارکان اور صحافیوں کی غیر قانونی نظری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ ، پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالے قوانین غیر قانونی نظربندیوں کی بنیاد ہیں۔آئی پی ایچ آر سی نے اقوام متحدہ ، او آئی سی کے رکن ملکوںاور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ آسیہ اندرابی ،ان کی ساتھیوں اور کالے قوانین کے تحت نظر بند دیگر کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ کرے۔ بیان میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ نظربند حریت کارکنوں کے خلاف آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے مقدمات چلائے جائیں، تمام امتیازی قوانین کو ختم کیا جائے اور کشمیریوں کی بنیادی آزادیاں بحالی کی جائیں۔ بیان میں بھارتی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرے ۔ او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔








