سرینگر ۔ 2 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے تین طلاق دینے کے معاملے کو قابل سزا جُرم قرار دینے اور بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے مسلم خواتین کو بغیر محرم حج اورعمرہ کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی قوانین کو بدلنے کی بھارت کی بہیمانہ کارروائی مسلمانوں کے …
اسلامی قوانین کو بدلنے کی بھارت کی بہیمانہ کارروائی کوہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، حکومت بھارت کو تیزی سے ہندو راشٹر بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے، سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 2 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے تین طلاق دینے کے معاملے کو قابل سزا جُرم قرار دینے اور بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے مسلم خواتین کو بغیر محرم حج اورعمرہ کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی قوانین کو بدلنے کی بھارت کی بہیمانہ کارروائی مسلمانوں کے دینی امور میں مداخلت ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ دراصل بھارتی حکومت بھارت کو تیزی سے ایک ہندو راشٹر بنانے کی راہ پر گامزن ہیں اور اس ضمن میں وہ سب سے پہلے دین اسلام کی بنیادوں کو اکھیڑنے کے درپے ہونا چاہتی ہے، جوکہ قطعی طور پر ناممکن ہے۔








