اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) اسلامی نظریاتی کونسل کا 218واں دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ چیئرمین کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کل جمعرات کو اجلاس میں تیار کی جانے والی سفارشات پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ اجلاس کے دوسرے روز پیغام پاکستان کے تناظر میں انسداد دہشت گردی کےلئے قانونی اقدامات، زینب الرٹ بل 2019ئ، مقدس اوراق کی بذریعہ کیمیکل تحلیل، مساجد سے فرقوں کے …
اسلامی نظریاتی کونسل کا 218واں اجلاس ختم ہو گیا،چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایا ز کل میڈیا کو بریفنگ دیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) اسلامی نظریاتی کونسل کا 218واں دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ چیئرمین کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کل جمعرات کو اجلاس میں تیار کی جانے والی سفارشات پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ اجلاس کے دوسرے روز پیغام پاکستان کے تناظر میں انسداد دہشت گردی کےلئے قانونی اقدامات، زینب الرٹ بل 2019ئ، مقدس اوراق کی بذریعہ کیمیکل تحلیل، مساجد سے فرقوں کے نام ختم کرنے کی تجویز، برطانیہ کے اسلامی مراکز میں مستقبل کے اماموں کو عدم رواداری اور انتہاءپسندی کی تبلیغ، شراب کی غیر قانونی خرید و فروخت کے علاوہ اسلامی بینکاری اور کمیٹی برائے سیروگیسی کی رپورٹ کے علاوہ ایجنڈے میں شامل دیگر امور پر بحث کی گئی۔ اجلاس میں کونسل کے اراکین قاری عبدالرشید، ڈاکٹر محمد راغب حسین، پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن، مولانا غلام محمد سیالوی، علامہ عبدالحکیم اکبری، خورشید احمد ندیم، ملک اللہ بخش کلیاڑ، عارف حسین وادی، مولانا حافظ فضل الرحیم، مولانا محمد حنیف جالندھری، جسٹس (ر) محمد رضا خان، محمدشفیق خان، ڈاکٹر پیر فضیل، جسٹس (ر) منظور حسین گیلانی، ڈاکٹر محمد سیدانور، علامہ سیّد افتخار حسین نقوی، جاوید امیر عثمانی اور ڈاکٹر فرخندہ ضیاءنے شرکت کی۔








