اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس (آج) بدھ کو منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کریں گے۔
اجلاس میں دور جدید میں ذرائع ابلاغ عامہ کے استعمال "حدود و قیود” و چند دیگر اہم امور پر بحث کی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری کریں گے۔