اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) نے ہیلپنگ ہینڈفار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ (ایچ ایچ آر ڈی) اور آفس آف یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل ایڈ (یو اے ایف اے) کے اشتراک سے مستحق طلبہ کے لئے عید گفٹس (کپڑوں) کی تقسیم کی تقریب منعقد کی۔ایچ ایچ آر ڈی ایک معروف بین الاقوامی فلاحی تنظیم ہے جو پاکستان بھر میں ریلیف اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ …
اسلامی یونیورسٹی کا ایچ ایچ آر ڈی اور یو اے ایف اے کے اشتراک سے مستحق طلباء کے لئے عید گفٹس (کپڑوں) کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) نے ہیلپنگ ہینڈفار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ (ایچ ایچ آر ڈی) اور آفس آف یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل ایڈ (یو اے ایف اے) کے اشتراک سے مستحق طلبہ کے لئے عید گفٹس (کپڑوں) کی تقسیم کی تقریب منعقد کی۔ایچ ایچ آر ڈی ایک معروف بین الاقوامی فلاحی تنظیم ہے جو پاکستان بھر میں ریلیف اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے۔
تنظیم نے فروری 2025 میں آئی آئی یو آئی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے جس کے تحت سماجی بہبود کے مختلف منصوبوں اور کمیونٹی سروس پروگرامز میں یونیورسٹی کے طلبہ رضاکاروں کی تربیت اور متحرک کرنے میں تعاون کو فروغ دینا مقصود ہے۔اسی شراکت داری کے تحت ایچ ایچ آر ڈی نے آئی آئی یو آئی کے 40باصلاحیت اور مالی طور پر مستحق طلبہ کے لئے عید تحائف سپانسر کئے جن میں دو پیس سلے ہوئے (قابلِ ترمیم) سوٹ شامل تھے۔
اس اقدام کا مقصد مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبہ کو عینی معاونت فراہم کرنا اور عید کی خوشیوں میں انہیں شریک کرنا تھا۔تقریب یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریشن بلاک میں منعقد ہوئی جس کی صدارت نائب صدر (اکیڈمکس) پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمٰن نے کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (آئی آئی آئی ای)/چیئرمین پری آئی ایس اے سی پروفیسر ڈاکٹر عبد الرشید ، ڈائریکٹر (فنانشل آڈٹ)نزہت زرین، سٹوڈنٹ ایڈوائزر (میل)ڈاکٹر حافظ غفران علی اور ، ایڈیشنل ڈائریکٹر (یو اے اینڈ ایف اے) حمیرا اسلام اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھیں۔ ایچ ایچ آر ڈی کی جانب سے ڈاکٹر ارشد بلوچ اور نعیم ارشد اعوان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر (اکیڈمکس) نے ایچ ایچ آر ڈی کی فراخدلانہ معاونت پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی طلبہ کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت طلبہ کی سہولت اور ادارے میں رضاکارانہ خدمات اور سماجی خدمت کے جذبے کے فروغ کے لئے معتبر اداروں کے ساتھ مضبوط شراکت داری ناگزیر ہے۔
نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے اقدامات نہ صرف مادی معاونت فراہم کرتے ہیں بلکہ جامعہ برادری میں ہمدردی، ایثار اور یکجہتی جیسی اقدار کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی مستحق طلبہ کی معاونت اور سماجی ذمہ داری کے فروغ کے لئے آئندہ بھی اس طرح کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔








