اسلامی یکجہتی گیمز، آذربائیجان کی ویمنز باسکٹ بال ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

خرم شہزاد ریاض۔19نومبر (اے پی پی):آذربائیجان کی ویمنز باسکٹ بال ٹیم نے ریاض میں منعقدہ چھٹی اسلامی یکجہتی گیمز میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ فائنل مقابلے میں آذربائیجانی ٹیم نے ترکیہ کی ٹیم کو 13-21 کے واضح مارجن سے شکست دی۔سیمی فائنل میں آذربائیجان نے مصر کو 15-22 سے ہرایا تھا اور شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹیم نے ایونٹ کے تمام مقابلوں میں عمدہ …

خرم شہزاد

ریاض۔19نومبر (اے پی پی):آذربائیجان کی ویمنز باسکٹ بال ٹیم نے ریاض میں منعقدہ چھٹی اسلامی یکجہتی گیمز میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ فائنل مقابلے میں آذربائیجانی ٹیم نے ترکیہ کی ٹیم کو 13-21 کے واضح مارجن سے شکست دی۔سیمی فائنل میں آذربائیجان نے مصر کو 15-22 سے ہرایا تھا اور شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹیم نے ایونٹ کے تمام مقابلوں میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔