خرم شہزاد ریاض۔19نومبر (اے پی پی):چھٹی اسلامی یکجہتی گیمز کے ریسلنگ مقابلوں میں ایران نے بدھ کو دو گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ 97 کلوگرام گرکو رومن مقابلے میں ایران کے محمدہادی سراوی نے آذربائیجان کے مراد احمدیف کو 1-5 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ سراوی نے پہلے ہاف میں تین پوائنٹس کی برتری حاصل کی اور مقابلہ 1-5 پر ختم کیا۔130 کلوگرام کیٹیگری میں ایران کے فردین …
اسلامی یکجہتی گیمز 2025، ایران کے سراوی اور ہدایتی کے گولڈ میڈلز

مزید خبریں
خرم شہزاد
ریاض۔19نومبر (اے پی پی):چھٹی اسلامی یکجہتی گیمز کے ریسلنگ مقابلوں میں ایران نے بدھ کو دو گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ 97 کلوگرام گرکو رومن مقابلے میں ایران کے محمدہادی سراوی نے آذربائیجان کے مراد احمدیف کو 1-5 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ سراوی نے پہلے ہاف میں تین پوائنٹس کی برتری حاصل کی اور مقابلہ 1-5 پر ختم کیا۔130 کلوگرام کیٹیگری میں ایران کے فردین ہدایتی نے مصر کے عبداللطیف محمد کو فول کے ذریعے 0-9 سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
ہدایتی نے میچ کے آغاز میں چار پوائنٹس کی تھرو سے سبقت لی اور چند لمحوں بعد فول کے ذریعے مقابلہ ختم کیا۔خواتین کے مقابلوں میں تین مختلف ممالک نے طلائی تمغے جیتے۔ 50 کلوگرام کیٹیگری میں ازبکستان کی اکٹینگے کیونم جائیوا نے نائجیریا کی میسینئی جینیسی کو 1-5 سے ہرایا۔ 53 کلوگرام میں نائجیریا کی کرسچیانا اوگنسائنیا نے ازبکستان کی شوخیدہ احمدووا کو 1-11 سے مات دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ 57 کلوگرام کے فائنل میں آذربائیجان کی ژالا آلیئیوا نے ترکی کی الویرا سلیمان کو 2-6 سے شکست دی۔
دیگر نتائج کے مطابق 97 کلوگرام میں ترکی کے بیت اللہ قیصداغ اور الجزائر کے روابہ فادی نے براؤنز میڈلز حاصل کیے، جبکہ 130 کلوگرام میں ترکی کے فاطح بوزکورت نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ خواتین کے مقابلوں میں آذربائیجان کی ایل نورا محمدووا، قرغیزستان کی اروکے کادیر بیک کیزی، قازقستان کی زینب بایانوا اور الجزائر کی ٹیکوک اچواک جمیلہ نے براؤنز میڈلز حاصل کیے۔








