خرم شہزاد ریاض۔19نومبر (اے پی پی):نائجیریا کی سیڈے اولاٹوی نے اسلامی یکجہتی گیمز کے ویمنز ہیمر تھرو مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا۔ اولاٹوی نے اپنے پہلے تھرو میں 60.58 میٹر کا فاصلے طے کیا، جبکہ دوسرے راؤنڈ میں کارکردگی بہتر بناتے ہوئے 61.91 میٹر تک رسائی حاصل کی۔ تیسرے اٹیمپٹ میں اُنہوں نے اپنا بہترین تھرو 63.34 میٹر ریکارڈ کیا اور چوتھے اٹیمپٹ میں بھی 63.30 میٹر …
اسلامی یکجہتی گیمز 2025: نائجیریا کی اولاٹوی نے ہیمر تھرو میں سلور میڈل جیت لیا
خرم شہزاد
ریاض۔19نومبر (اے پی پی):نائجیریا کی سیڈے اولاٹوی نے اسلامی یکجہتی گیمز کے ویمنز ہیمر تھرو مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا۔ اولاٹوی نے اپنے پہلے تھرو میں 60.58 میٹر کا فاصلے طے کیا، جبکہ دوسرے راؤنڈ میں کارکردگی بہتر بناتے ہوئے 61.91 میٹر تک رسائی حاصل کی۔ تیسرے اٹیمپٹ میں اُنہوں نے اپنا بہترین تھرو 63.34 میٹر ریکارڈ کیا اور چوتھے اٹیمپٹ میں بھی 63.30 میٹر کا مضبوط تھرو کیا، جس کی بدولت وہ زیادہ دیر تک مقابلے میں سبقت پر رہیں۔
الجزائر کی تاتار زہرا نے پانچویں راؤنڈ میں 63.55 میٹر کا فیصلہ کن تھرو کرتے ہوئے برتری حاصل کی جسے اولاٹوی واپس نہ لے سکیں اور آخری دو کوششوں میں فاؤل کے باعث سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ازبکستان کی زرینخون نصرجوناووا نے 61.69 میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔نائجیریا کے لیے اولاٹوی کا یہ سلور میڈل ایتھلیٹکس میں ملک کے مجموعی میڈل اسکور میں اضافے کا سبب بنا ہے۔مردوں کے 200 میٹر ریس میں نائجیریا کے چیڈیرا ازیاکور نے 20.72 سیکنڈ کا نیا ذاتی ریکارڈ قائم کیا، جو اُن کے اگست میں ہونے والی CAA ریجن II چیمپئن شپ میں بنائے گئے 20.77 سیکنڈ کے وقت سے بہتر ہے۔ وہ اپنی ہیٹ میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ سعودی عرب کے عبدالعزیز اطافی 20.60 سیکنڈ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ فائنل میں کوالیفائی کر گئے۔









