اسلام آباد، پولیس سٹیشن آن وہیلز اور موبائل سہولت وین کا ہفتہ وار شیڈول جاری

اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے 6 تا 12 اپریل 2026 کیلئے وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے پولیس سٹیشن آن وہیلز ( پی ایس آن وہیلز) کے ساتھ ساتھ موبائل سہولت وین کا ہفتہ وار شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے 6 تا 12 اپریل 2026 کیلئے وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے پولیس سٹیشن آن وہیلز ( پی ایس آن وہیلز) کے ساتھ ساتھ موبائل سہولت وین کا ہفتہ وار شیڈول جاری کر دیا ہے۔آئی ٹی پی کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ وینز روزانہ صبح 08:30 بجے سے شام 4:00 بجے تک خدمات فراہم کریں گی جن میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء اور تجدید، لرنر پرمٹ، ڈپلیکیٹ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور عام رپورٹنگ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیر6 اپریل پی ایس آن وہیلز چیک پوائنٹ G-14 سری نگر ہائی وے پر جبکہ وین نمبر1 (GAC-709) چیک پوائنٹ فیض آباد، فیصل ایونیو اور وین نمبر 11 (GAC-656) چیک پوائنٹ زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے اور وین نمبر 111 (GD-896) چیک پوائنٹ ایڈونچر، مری روڈ پر خدمات فراہم کریں گی۔ اسی طرح منگل 7 اپریل کو پولیس سٹیشن آن وہیلز مارگلہ ٹاؤن میں جبکہ وین نمبر 1 (GAC-709) کمیونٹی سکول، پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر، وین نمبر 11 (GAC-656) آئی 10 مرکز اور وین نمبر 111 (GD-896)ایف 8 تھیم پارک کے مقام پر دستیاب ہو گی۔

 

انہوں نے کہا کہ بدھ 8 اپریل کو پی ایس آن وہیلز ڈی 12 مرکز پر جبکہ وین نمبر 1 (GAC-709) بحریہ فیز II، وین نمبر 11 (GAC-656) مسجد گلزارِ مدینہ کے قریب روات اور وین نمبر 111 (GD-896) چیک پوائنٹ فارن آفس، کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر خدمات فراہم کرے گی۔ مزید برآں جمعرات 9 اپریل کو پی ایس آن وہیلز جی 10 مرکز پر جبکہ وین نمبر 1 (GAC-709) کمیونٹی سکول، پولیس لائنز،وین نمبر 11 (GAC-656) چیک پوائنٹ زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے پر اور وین نمبر 111 ایف 8تھیم پارک کے مقام پر دستیاب ہو گی۔ مزید برآں جمعہ 10 اپریل کو پی ایس آن وہیلز فیصل مسجد جبکہ وین نمبر 1 (GAC-709) ڈی ایچ اے گیٹ 4 ،وین نمبر 11 (GAC-656) بری امام اور وین نمبر 111 (GD-896)ایف 17 سوسائٹی آفس کے مقام پر خدمات فراہم کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 11 اپریل بروز ہفتہ کو پی ایس آن وہیلز ای 11 مرکز پر جبکہ وین نمبر 1 (GAC-709) چیک پوائنٹ 9th ایونیو،وین نمبر 11 (GAC-656) بی 17 ملٹی گارڈنز اور وین نمبر 111 (GD-896)ٹریفک آفس فیض آباد کے مقام پر فرائض سرانجام دے گی۔ اتوار 12 اپریل کو پی ایس آن وہیلز: چوکی دامن کوہ چوک میں جبکہ وین نمبر 1 (GAC-709)I چیک پوائنٹ گندم گودام، وین نمبر 11(GAC-656) پولیس لائنز ایچ 11 اور وین نمبر 111 (GD-896) ٹریفک آفس فیض آباد کے مقام پر فرائض سر انجام دے گی۔

آئی ٹی پی حکام نے کہا کہ شہری مدد کے لیے ITP ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔پی ایس آن وہیلز کے انچارج سب انسپکٹر عاصم زیدی (0300-5595681)، وین نمبر 1عبدالقدیر (0300-2322883)، وین نمبر 11 یاسر ادریس (0332-7100620) اور وین نمبر 111عاقب خان (0320-5022304) سے بھی ان نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو جدید اور قابل رسائی خدمات کے ذریعے سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔