اسلام آباد، چیف ٹریفک آفیسر کا خدمت مراکز کا دورہ، پیپر لیس لائسنسنگ سسٹم کا جائزہ لیا
اسلام آباد، چیف ٹریفک آفیسر کا خدمت مراکز کا دورہ، پیپر لیس لائسنسنگ سسٹم کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے شہر کے مختلف خدمت مراکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لائسنسنگ کے پیپر لیس نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا لائسنسنگ نظام مکمل طور پر پیپر لیس کر دیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو جدید اور آسان سہولیات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خواتین اور سینئر سٹیزنز کی سہولت کے لیے خصوصی کائونٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔محمد سرفراز ورک نے کہا کہ اب شہریوں کو لائسنس کے حصول کے لیے کسی اضافی دستاویزات کی ضرورت نہیں، بلکہ صرف اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا کافی ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ لائسنس فیس کے نظام کو بھی جلد ڈیجیٹل کر دیا جائے گا تاکہ شہریوں کو مزید سہولت میسر آ سکے۔
چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ ہر خدمت مرکز میں شکایات سیل قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں شہری اپنی شکایات رجسٹر میں درج کرا سکتے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ وہ شہری جنہوں نے پروفیشنل لائسنس کے لرنرز حاصل کر رکھے ہیں، وہ مقررہ مدت کے اندر اپنا لائسنس حاصل کر لیں۔








