اسلام آبادمیں سویڈیش سفارتخانہ کے زیراہتمام مردوں کے عالمی دن پر خصوصی نشست

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):اسلام آباد میں سویڈن کے سفارتخانہ نے سویڈش کمپنی ایرکسن اور سویڈش بزنس کونسل اِن پاکستان کے تعاون سے سویڈش ریزیڈنس میں خصوصی نشست کا انعقاد کیا۔ یہ ایونٹ مردوں کے عالمی دن اور مثبت سماجی کرداروں کو فروغ دینے کے حوالے سے ترتیب دیا گیا۔تقریب میں مختلف سویڈش کمپنیوں کے نمائندگان، پاکستانی اسٹیک ہولڈرز اور ترقیاتی اداروں نے شرکت کی۔ پروگرام میں پینل ڈسکشن شامل …

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):اسلام آباد میں سویڈن کے سفارتخانہ نے سویڈش کمپنی ایرکسن اور سویڈش بزنس کونسل اِن پاکستان کے تعاون سے سویڈش ریزیڈنس میں خصوصی نشست کا انعقاد کیا۔ یہ ایونٹ مردوں کے عالمی دن اور مثبت سماجی کرداروں کو فروغ دینے کے حوالے سے ترتیب دیا گیا۔تقریب میں مختلف سویڈش کمپنیوں کے نمائندگان، پاکستانی اسٹیک ہولڈرز اور ترقیاتی اداروں نے شرکت کی۔

پروگرام میں پینل ڈسکشن شامل تھی جس میں کام کی جگہ پر مثبت طرزِ عمل، بہتر مکالمے اور باہمی احترام کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔پاکستان میں سویڈن کے سفیر ایلکس برگ وون لینڈے نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم مردوں کو روزمرہ زندگی میں اپنے کردار پر سوچنے اور ذمہ دارانہ رویوں کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ایرکسن پاکستان کے سی ای او عامر احسن خان نے کہا کہ صحت مند مکالمہ مضبوط اور متوازن کام کی جگہ کے لئے ضروری ہے۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے باہمی روابط بڑھانے جبکہ بہتر، جامع اور باعزت ماحول کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔