اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے (کل) جمعرات کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
2 اپریل 2026 کو اسلام آباد سرکل میں صبح 08:00 بجے سے دوپہر 01:00 بجے تک ،ترامڑی، وحید آباد، کنڈ راجگان، کنگ حماد، آزاد شہید، لہتراڑ روڈ، ایف ایٹ مرکز، ایف ایٹ ون، میزان بینک، HC3 پمز جبکہ صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک انگوری، ٹی اینڈ ٹی، گالف سٹی، ٹریٹ فیڈرز ،راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ،جاپان روڈ، جھنڈالہ فیڈرز، جبکہ چکوال سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک عبداللہ پور، جلال پور،
ساغرپور، سی ڈبلیو او فیڈرز ،جی ایس او سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک، ڈی 12 ون، ڈی 12 ٹو، شاہ اللہ دتہ، ای الیون، ناردرن اسٹرپ 2 جبکہ صبح 08:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک گوجر خان، حیات سر روڈ، کانگر تھاٹھی، اسلام پورہ، ڈورہ بدھل، ٹھکرا، ای سی ایم فیڈرز،صبح 07:00 بجے سے رات 08:00 بجے تک ،پاور ٹرانسفارمر 132 کے وی جی ایس ایس ڈنڈوت، صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک ،132 کے وی چکوال ،بھگوال، تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی ،پلندری، صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک ،132 کے وی ٹی ایل نیو واہ بہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








