اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نےضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

"ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث اتوار کو مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کی جائے گی، صارفین پیشگی انتظامات مکمل کر لیں۔” — آئیسکو

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نےضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

ہفتہ کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔26 جولائی کو ضروری مرمت، ترقیاتی کاموں اور گرڈ اسٹیشن کی دیکھ بھال کے باعث اسلام آباد سرکل میں صبح 5:00 بجے سے 11:00 بجے تک خانہ ڈاک، برما، غوری گارڈن، یو سی2، وحید آباد، رحمان انکلیو فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 5:00 بجے سے 11:00 بجے تک النور کالونی، قدیر روڈ، جبکہ صبح 6:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک چائرنگ کراس، ملت آباد، عسکری XI فیڈرز، اٹک سرکل میں صبح 5:00 بجے سے 11:00 بجے تک بہتر موڑ، پی۔ سمال انڈسٹریل، کوہستان انکلیو، کاشف گل، ماڈل ٹاؤن، مکس انڈسٹری فیڈرز، جہلم سرکل میں صبح 6:00 بجے سے 10:00 بجے تک ایف سیون (کچہری)، اجمل شہید، کریم پورہ، بلال ٹاؤن، عباس پورہ، بوریان، ایف ٹو (چپ بورڈ)، انڈسٹریل، ایف ٹین (کالا بیس) فیڈرز، چکوال سرکل میں صبح 6:00 بجے سے سہ پہر 3:00 بجے تک مرید فیڈر، جبکہ جی ایس او سرکل میں صبح 5:00 بجے سے 7:00 بجے تک 132 کے وی سرکٹ بریکر ISDـ5 تا 132 کے وی زیرو پوائنٹ آئی ایٹ سرکٹ، صبح 6:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک آر اے بازار، AWT، مال روڈ، AFIC، ٹینچ بھٹہ،ایم ایچ تھری ، قاسم مارکیٹ، سی ایم ایچ ون ،سی ایم ایچ ٹو ، اسپرنٹ مال، کیانی روڈ، آرمی فلیٹس، ایم ایچ ون ،ایم ایچ ٹو ، ذیشان کالونی، حیدر روڈ، NLC، کیننگ روڈ، ہسپتال روڈ، NIASR، نیو جی ایچ کیو، صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک 132 کے وی AWCـHMC ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی برہان، جبکہ صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی–پلندری اور 132 کے وی نیو واہ–بہترموڑ،اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔