اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھوٹے طیاروں کو بڑے طیاروں کے سٹینڈز پر کھڑا کرنے کا تجریہ کامیاب ہوگیا ۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھوٹے طیاروں کو بڑے طیاروں کے اسٹینڈز پر کھڑا کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ۔
فلائٹ PA231 (A321-200) اور PF769 (A320-200) کو بالترتیب سٹینڈ 06 اور 07 پر کامیابی سے پارک کیا گیا۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق اس دوران پیسنجر/ مسافر برج اور گراؤنڈ پاور یونٹ مکمل فعال رہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں 9 میں سے 8 بڑے سٹینڈز کو چھوٹے طیاروں کے لیے بھی موزوں بنایا گیا تھا۔یہ اقدام آپریشنل لچک، کم ٹرن اراؤنڈ وقت، مسافروں کی سہولت، اور آمدنی میں اضافے کا باعث بنے گا۔