اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 19 نئے بے بی کیئر کمرے قائم کردیئے ہیں۔ سی اے اے کے ترجمان کے مطابق بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی ماؤں کے لئے آسانی پیدا کرنے کے لئے یہ بے بی کیئر کمرے قائم کئے گئے ہیں۔ ان کمروں کو ملکی اور …
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 19 نئے بے بی کیئر کمرے قائم
اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 19 نئے بے بی کیئر کمرے قائم کردیئے ہیں۔ سی اے اے کے ترجمان کے مطابق بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی ماؤں کے لئے آسانی پیدا کرنے کے لئے یہ بے بی کیئر کمرے قائم کئے گئے ہیں۔ ان کمروں کو ملکی اور بین الاقوامی روانگی اور آمد کے لاؤنجز میں بنایا گیا ہے۔ کمروں میں ماں اور بچے کو درکار تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔









