اسلام آباد اور سکردو کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں موسم کی خرابی کے باعث منسوخ، دھند کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

اسلام آباد ۔23 دسمبر(اے پی پی) قومی ایئر لائن )پی آئی اے( کی اسلام آباد سے سکردو اور واپسی کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق پی کے 8451 اور پی کے 8452 سکردو وادی میں موسم کی خرابی کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مدینہ سے …

اسلام آباد ۔23 دسمبر(اے پی پی) قومی ایئر لائن )پی آئی اے( کی اسلام آباد سے سکردو اور واپسی کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق پی کے 8451 اور پی کے 8452 سکردو وادی میں موسم کی خرابی کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مدینہ سے ملتان، لاہور، فیصل آباد، کراچی اور اسلام کی پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ پروازوں میں تاخیر خاص طور پر وسطی پنجاب میں خراب موسم اور دھند کی صورتحال کی وجہ سے ہے۔مسافروں کو ہوٹل اور کھانا فراہم کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کا مدینہ منورہ میں موجود عملہ مسافروں کی مکمل دیکھ بھال میں مصروف ہے۔مدینہ سے ملتان کی پرواز پی کے 716 کی روانگی میں 11 گھنٹے کی تاخیرہے۔ جبکہ مدینہ سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 718 کی روانگی میں 12 گھنٹے کی تاخیرہے۔مدینہ سے لاہور کی پروازپی کے 748 کی روانگی میں 9 گھنٹے کی تاخیر ہے اورمدینہ سے کراچی کی پرواز پی کے 744 کی پرواز میں 12 گھنٹے کی تاخیر۔مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 714 کی روانگی میں 8 گھنٹے کی تاخیرہوئی ہے۔ ترجمان نے موسم کی ناموافق صورتحال کی وجہ سے پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی پر مسافروں کو زحمت پر معذرت خواہ ہیں۔

مزید خبریں