اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میںآج موسم خشک اورگرم رہے گا، خیبر پختونخوا،پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میںآج موسم خشک اورگرم رہے گا، جبکہ خیبر پختونخوا،پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم پنجاب ، سندھ،بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی …

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میںآج موسم خشک اورگرم رہے گا، جبکہ خیبر پختونخوا،پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم پنجاب ، سندھ،بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ پنجاب، بھکر6، چکوال 5، ٹی ٹی سنگھ 2 سندھ ،سکھر 5، جیکب آباد 3، لاڑکانہ 2،بلوچستان: کوئٹہ 2، زیارت 2، خیبر پختونخوا، ڈیرہ اسماعیل خان 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت،شہید بینظیر آباد44اورمٹھی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔