اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی، شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران بگروٹ میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔سب سے زیادہ درجہ حرارت،جیکب آباد، دادو میں 47،نوکنڈی،لاڑکانہ، موہنجوداڑو اور سبی میں46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔