متاثرہ علاقوں میں 966 مشترکہ ٹیمیں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اورکنٹرول آپریشن کر رہی ہیں، نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔ 32 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 966 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ اب تک 385717.35 مربع کلومیٹر (تقریباً 9.53 کروڑ ایکڑ) …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔ 32 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 966 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ اب تک 385717.35 مربع کلومیٹر (تقریباً 9.53 کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور 9274.64 مربع کلو میٹر (تقریباً 22.92 لاکھ ایکڑ) پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5082 سے زیادہ افراد اور 648 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ جمعہ کو جاری تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 257704 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے میں 2282 افراد (بشمول پاک فوج) اور 323 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں 2.83 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 848317 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 102998 ایکڑ پر سروے اور 6 اضلاع (شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ، نوشیرو فیروز، تھرپارکر، سکھر اور خیرپور) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 7462 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 627 افراد (بشمول پاک فوج) اور 97 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 148681 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں 196918 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے میں 865 افراد (بشمول پاک فوج) اور 109 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.44 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 154527 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ24 گھنٹوں میں 397558ایکڑ پر سروے اور 26 اضلاع (خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، دکی، ہرنائی، جھل مگسی، قلات، قلعہ عبداﷲ، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ، موسیٰ خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، صوراب اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر4423 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1308 افراد (بشمول پاک فوج) اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 3.25 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1140287 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔