6ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے ضلع شرقی کراچی کے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول، کلیٹن میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے۔
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی یومِ دفاعِ پاکستان کی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
کراچی۔ 07 ستمبر (اے پی پی):6ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے ضلع شرقی کراچی کے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول، کلیٹن میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے۔
اس موقع پر ضلع شرقی کے دیگر سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور ملی نغموں، تقاریر، خوبصورت ٹیبلو سمیت مختلف پرفارمنسز پیش کرکے وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور قومی جذبے کا اظہار کیا۔بہترین کارکردگی اور تقریب کے کامیاب انعقاد میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اساتذہ کرام میں بھی تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر ایم پی اے محمد عامر صدیقی، ڈاکٹر عبید الرحمان،آفتاب لغاری،اشتیاق قریشی،زبیر نواب،ناصر اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔







