بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 27 یونٹس کی چیکنگ، غیر معیاری خوراک کے 6 پوائنٹ سیل اور جرمانے

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے غیرمجاز انفینٹ فارمولا دودھ اور غیرمعیاری خوراک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے28یونٹس کی چیکنگ کے دوران 6یونٹس سیل جبکہ متعدد کو جرمانہ کردیا۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے’’ اے پی پی‘‘ کوبتایاکہ میزان چوک میں ڈائریکٹر آپریشنز بلوچستان فوڈ اتھارٹی فخر الدین مری اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ہیڈکوارٹرز ثنا اللہ زرکون کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مجسٹریٹ کوئٹہ سٹی کے ہمراہ مختلف دکانوں اور فوڈ …

کوئٹہ۔ 07 ستمبر (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے غیرمجاز انفینٹ فارمولا دودھ اور غیرمعیاری خوراک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے28یونٹس کی چیکنگ کے دوران 6یونٹس سیل جبکہ متعدد کو جرمانہ کردیا۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے’’ اے پی پی‘‘ کوبتایاکہ میزان چوک میں ڈائریکٹر آپریشنز بلوچستان فوڈ اتھارٹی فخر الدین مری اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ہیڈکوارٹرز ثنا اللہ زرکون کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مجسٹریٹ کوئٹہ سٹی کے ہمراہ مختلف دکانوں اور فوڈ یونٹس کا معائنہ کیا۔

کارروائی کے دوران 6 یونٹس چیک کیے گئے اور تمام 6 یونٹس کو سیل کردیا گیا۔معائنے کے دوران بعض فوڈ بزنس آپریٹرز کی جانب سے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پہلے سے عائد سرکاری سیل توڑنے کا بھی انکشاف ہوا، جس پر متعلقہ یونٹس کو دوبارہ سیل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق سیل سے چھیڑ چھاڑ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ مذکورہ یونٹس کی مسلسل نگرانی بھی جاری رکھی جائے گی۔خضدار میں ہسپتال روڈ اور مسجد روڈ پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے 21 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران مختلف برانڈز کے انفینٹ فارمولا دودھ کی رجسٹریشن، انوائسز اور سپلائی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی اور تمام چیک کیے گئے برانڈز و ڈسٹری بیوٹرز قواعد کے مطابق پائے گئے۔

دورانِ کارروائی ایک جنرل اسٹور کو زائد المعیاد کاربونیٹڈ ڈرنکس اور ٹیٹرا پیک دودھ کی فروخت پر جرمانہ عائد کیا گیا۔خضدار میں ارباب کمپلیکس اور مسجد روڈ پر قائم خوراک کے مراکز کے معائنے کے دوران ایک ہوٹل اور 2 ہول سیل ٹریڈرز، مجموعی طور پر 3 فوڈ بزنس آپریٹرز کو جرمانے کیے گئے جبکہ 7 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیم کے مطابق کارروائی کے دوران صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی کا فقدان، کھلے کوڑے دان، غیر صاف پینے کا پانی، گندے فرش پر برف رکھنا اور اسے غیر صاف کپڑے سے ڈھانپنے، زائد المعیاد مصنوعات، کیکس اور نوڈلز کی موجودگی سمیت اشیائے خورونوش پر مینوفیکچرنگ اور زائد المعیاد تاریخیں درج نہ ہونے کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

شہری کی شکایت پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم سبی زون نے ڈبل روڈ، سروش اسکول اسٹریٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیر آیوڈین اور غیر فورٹیفائیڈ خوردنی نمک کی فروخت پکڑی۔ کارروائی کے دوران غیر معیاری نمک کی بڑی مقدار موقع پر تلف کردی گئی جبکہ متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹر پر جرمانہ عائد کیا گیا۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ عوامی شکایات کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

مزید خبریں