نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفون پر گفتگو

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی پیش رفت کے حوالے سے بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور آئندہ اقوام …

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی پیش رفت کے حوالے سے بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں