اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کمیشن کا پانچواں اجلاس

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کمیشن کا پانچواں اجلاس بدھ کوچئیرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن علی نواز اعوان کی زیر صدارت یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینٹری ورکرز کی تنخواہوں کا مستقبل میں طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امورعلی نوازاعوان نے اس موقع پر سینٹری ورکرز کی تنخواہوں کے مسائل پر بھی بات چیت کی۔اس …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کمیشن کا پانچواں اجلاس بدھ کوچئیرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن علی نواز اعوان کی زیر صدارت یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینٹری ورکرز کی تنخواہوں کا مستقبل میں طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امورعلی نوازاعوان نے اس موقع پر سینٹری ورکرز کی تنخواہوں کے مسائل پر بھی بات چیت کی۔اس کے علاوہ سی ڈی اے کے ممبر فنانس نے کمیشن کو تنخواہ کی ادائیگی پر بریفنگ دی۔اسلام آباد میں صفائی کا ٹھیکہ پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن سردار خان زمری نے کمیشن کو بریفنگ دی۔انکا کہنا تھا کہ ڈمپنگ اسٹیشن کیلئے شہر سے باہر جگہ فائنل کررہے ہیں۔اس سے شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں صفائی مسئلہ حل یو جائے گا۔ معاون خصوصی اور کمیشن کے چیئرمین علی نواز اعوان کااس موقع پر کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام کو بھی اجلاس میں بلایا جائے۔اس کے علاوہ علی نواز اعوان نے ڈید لائن دیتے ہوئے کہا کہ ایم سی آئی سینی ٹیشن سٹاف کی تنخواہ جولائی تک ادا ہونی چاہیں۔ طیبہ ابرہیم نے سب کمیٹی کی انکوئری رپورٹ کمیشن کو پیش کی اور اربوں روپے کی کرپشن پر بریفنگ دی۔ میگا سکینڈلز پر ایم سی ائی اور ڈی ایم اے کے خلاف محدود وقت میں جامع انکوئری مکمل کرنے پر سب کمیٹی کو کمیشن کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر راجہ پرویز اشرف،ممبر لوکل گورنمنٹ کمیشن کا کہنا تھا کہ انکوئری کو منتقی انجام تک پحنچائیں گے اور ذمہ دار افراد کو سزا ملنی چاہیے۔ ممبر لوکل گورنمنٹ کمیشن مشاہد حسین سید نے کہا کہ تین سال سے ایف آئی اے بی ٹی ایس ٹاورز ٹیکس ریکوری پر انکوئیری کر رہی ہے آج تک رپورٹ نہیں آئی. علی بخاری نے کہا کہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اور آئی او کو اگلے اجلاس میں طلب کیا جائے۔ ان کہنا تھا کہ سب کمیٹی نے انکوئری شروع کی تو دو دن میں 5 کروڑ کی ٹیکس ریکوری ہو گئی۔ دوران اجلاس گزشتہ سال مویشی منڈی میں میئر پر کمیٹی کی جانب سے کرپشن کے الزامات کو بھی مسترد کردیاگیا۔کمیٹی چیئرمین علی نواز نے کہا کہ جو منڈی لگی ہی نہیں اس میں کرپشن کیسے ہوسکتی ہے، اس کو مس منیجمنٹ کہا جاسکتا ہے، مویشی منڈی کے معاملے پروقت کی قلت کے باعث دوبارہ نیلامی نہیں ہوسکتی تھی، پیپرا رولز کے تحت ماضی کی نیلامی سے کم پر نیلامی نہیں کی جاسکتی، کمیشن تجویز کر سکتا ہے کہ آئندہ مویشی منڈی کی نیلامی وقت پر کی جائے،مویشی منڈی کے معاملے پر کرپشن ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے،مویشی منڈی کی بولی میں ناکامی مناسب پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ آٹھ سو سے زیادہ غیر قانونی سگنل ٹاورز اسلام آباد میں نصب ہیں جو ٹاورز رجسٹرڈ ہیں ان کے بھی کروڑوں روپے کے ٹیکس پینڈیگ ہیں، ایڈورٹیزمنٹ کی مد میں کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کی گئی۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر مشاہد حسین سید، علی بخاری، مئیر اسلام آباد بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ چیف افسر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی سمیت وزارت داخلہ کے حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔