اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلزایف سکس ٹو کا ساتواں کانووکیشن کالج آڈیٹوریم میں منعقد ہو جس میں 2015ء سے 2024ء تک کی گریجویٹ ہونے والی طالبات کو ڈگریاں، ایوارڈز، شیلڈز اور گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اخترتھے۔ قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال، پرنسپل پروفیسر عالیہ درّانی، وائس پرنسپلز اسماء مقبول …
اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو کے ساتویں کانووکیشن کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلزایف سکس ٹو کا ساتواں کانووکیشن کالج آڈیٹوریم میں منعقد ہو جس میں 2015ء سے 2024ء تک کی گریجویٹ ہونے والی طالبات کو ڈگریاں، ایوارڈز، شیلڈز اور گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اخترتھے۔ قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال، پرنسپل پروفیسر عالیہ درّانی، وائس پرنسپلز اسماء مقبول نیازی، تسنیم کوثر اور ہیڈ مسٹریس ارم عزیز، رفعت سلطانہ،اساتذہ اور والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پرنسپل پروفیسر عالیہ درانی نے کالج کی 42 سالہ تعلیمی ترقی اور جدید سہولیات، ہائی امپیکٹ لیب، کوڈنگ اور گوگل لیب اسمارٹ بورڈز، کروم بکس اور میتھ لیب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کالج نے ہمیشہ شاندار نتائج اور اعلیٰ کارکردگی دکھائی ہے۔
انہوں نے والدین، اساتذہ اور وزارت وفاقی تعلیم کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور گریجویٹس کو ایمانداری، خدمت، کردار اور علم کے فروغ کا سفر جاری رکھنے کی تلقین کی۔مہمان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے اپنے خطاب میں گریجویٹس اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی سے منسلک کالجز کی ایسی شاندار کارکردگی باعث فخر ہے۔ انہوں نے طالبات کو اعلیٰ تعلیم اور بدلتی دنیا کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ یہ کانووکیشن ان کے لیے ایک یادگار تجربہ ہے۔
انہوں نے والدین اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے طالبات کو ”پاکستان کی خوش نصیب ترین بیٹیاں ” قرار دیا جنہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے طالبات کو جذبے، دیانت، ٹیم ورک اور عملی زندگی کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے والدین کی خدمت کا پیغام دیا۔کانووکیشن میں مجموعی طور پر 153 ڈگریاں، 5 گولڈ میڈلز، 16 شیلڈز اور 30 رول آف آنر دیئے گئے۔ تقریب کا اختتام ظہرانہ کے ساتھ ہوا۔








