ویتنام کے صوبہ فو تھو میں مسافر بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 سالہ دو طالب علم ہلاک ہوگئے۔
ویتنام میں ٹریفک حادثہ، 2 طالب علم ہلاک

مزید خبریں
ہنوئی۔10ستمبر (اے پی پی):ویتنام کے صوبہ فو تھو میں مسافر بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 سالہ دو طالب علم ہلاک ہوگئے۔
شنہوا کے مطابق مقامی روزنامہ وائس آف ویتنام نے بتایا کہ حادثہ مائی چاؤ کمیون میں قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ موٹر سائیکل پر سوار دونوں طالب علم مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کا ڈرائیور ایک دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے مخالف لین میں داخل ہوگیا، جس کے باعث سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے تصادم ہوا۔مقامی حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔







