سری لنکا میں بس الٹنے سے 22 افراد زخمی

سری لنکا میں نجی مسافر بس سڑک سے پھسل کر نہر میں جاگری اور الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد زخمی ہوگئے۔

کولمبو ۔10ستمبر (اے پی پی):سری لنکا میں نجی مسافر بس سڑک سے پھسل کر نہر میں جاگری اور الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد زخمی ہوگئے۔

شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثہ جمعرات کی صبح تقریباً 4 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جب بس کولمبو جارہی تھی۔ سڑک سے اترنے کے بعد بس نہر میں جاگری اور الٹ گئی۔پولیس کے مطابق زخمی مسافروں کو علاج کے لیے علاقائی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔حادثہ ایک ایسے علاقے کے قریب پیش آیا جسے پولیس نے حادثات کے حوالے سے خطرناک قرار دیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔